اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے سنیچر کو 86ویں بحری بیڑے کی عالمی مشن سے واپسی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر کہا کہ ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ صحیح منصوبہ بندی کے نتیجے میں اپنے 86ویں بحری بیڑے کا 220 روزہ مشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور دنیا کو ایران کی فوجی-بحری، طبی اور صنعتی ترقی نیز ایرانی ثقافت اور ملک کی طاقت دکھا دی۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی بحری بیڑے بین الاقوامی سمندری علاقوں میں، بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے اور اپنے مشن کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔
ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے سامنے بڑے کام اور عظیم ذمہ داریاں ہیں۔
انھوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سمندر میں ملک کے مفادات کا دفاع بحریہ کے ذمے ہے اور ہمارے سامنے بڑے مشن ہیں جن کی انجام دہی کا فرمان ملنے کے بعد انجام دیئے جائيں گے۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ عنقریب ایرانی بحری بیڑے میں، نئے جہاز اور آبدوزیں شامل ہوں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی فوج کی بحریہ کے 86ویں بیڑے نے دنیا کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پیشرفت اور طاقت دکھا دی۔
آپ کا تبصرہ